پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی۔

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن کو سر کیا ہے۔ 

اسد میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔

ماؤنٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہے جبکہ اسے دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔

اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔ پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*