مری (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار کے3 بڑے جنگلات میں بیک وقت آگ اٹھی۔ آگ نے مری میونسپل فارسٹ، گھوڑاگلی اور ساملی رینج کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ج۔ علاقے کے رہائشیوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ۔
آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کاموں میں مصروف تاہم روڈ تک رسائی نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو پیدل ہی ریسپانس کرنا پڑ رہا ہے, یہ مشکل صورتحال امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن گئی
تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل چھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں،آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔