قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان

اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع

قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے کے دوران بلائے جانے کا امکان ہے، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمن موصول ہونے کی صورت میں 13 جنوری کو اجلاس متوقع ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی نجی دورے سے پیر کے روز واپس لوٹیں گے، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور کمیٹی کی ملاقات میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کا شیڈول طے ہوسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*