سروس قوانین کی خلاف ورزی, چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی عہدے سے فارغ

چئیرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کو انٹربور کراچی کا چارج دیدیا گیا

امیر حسین قادری نے بغیر اجازت بیرون ملک کا دورہ کیا, محکمہ بورڈز و جامعات

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اہم عہدوں پر مستقل افسران نا ہونے کے باعث انتظامی امور شدید متاثر ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹاکر چارج میٹرک بورڈ کراچی کے چئیرمین سید شرف علی شاہ کے حوالے کردیا گیا, چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ امیر حسین قادری سروس قوانین, نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب نکلے, محکمہ بورڈز و جامعات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے, واضح رہے کہ چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کو وضاحت نا دینے پر انکے خلاف تادیبی کاروائی کی سفارش بھی زیر غور ہے, محکمہ بورڈز و جامعات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ سے بیرون ملک دورے کی وضاحت طلب کی گئی ہے,بیرون ملک سفر سے قبل کنٹرولنگ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا ضروری تھا, محکمہ بورڈز و جامعات کے خط میں لکھا گیا ہے کہ امیر حسین قادری 7 یوم کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں ,وضاحت نا دینے آپ کے خلاف کنٹرولنگ اتھارٹی کو تادیبی کارروائی کی سفارش کی جائے گی, خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ کا یہ عمل سروس رولز اور ڈسپلن کی صریح خلاف ورزی ہےبیرون ملک سفر سے پہلے کنٹرولنگ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا ضروری تھا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین سے رپورٹ طلب کی تھی, انھوں نےکہا ہے کہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے, گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں۔ اس سے قبل بھی کراچی کے طالبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں,کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
واضح رہے کہ تعلیمی بورڈز میں اہم عہدوں پر مستقل افسران کی تعیناتی نا ہونے سے بورڈز شدید انتظامی بحران کا شکار ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*