‏‎ 2024حادثات، جرائم اور قتل وغارت گری کا سال

 رپورٹ: عارف اقبال 

‏‎سال رواں آتشزدگی کے 2 ہزار 186 واقعات، فائرنگ کے مجموعی واقعہ میں 356 شہری جانبحق اور 1610 شہری زخمی

‏‎ آگ سے جھلس کر 12 اور سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد، پانی میں ڈوب کر 74 ٹرین کی زد میں آکر 45 اور چھتوں سے گر کر 8 افراد ہلاک

رواں سال یکم جنوری تا دسمبر 2024 شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2 ہزار 186 واقعات پیش آئے، جبکہ آگ سے جھلس کر 12 اور سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد جانبحق ہوئے پانی میں ڈوب کر 74 ٹرین کی زد میں آکر 45 اور چھتوں سے گر کر 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے مجموعی واقعہ میں 356 شہری جانبحق اور1610 شہری زخمی ہوئے رواں سال 132 افراد کی تشددزدہ نعشیں ملیں جبکہ تیز دھار آلے کی وار سے 55 افراد کو قتل کیا گیا فائر بریگیڈ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری تا دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2 ہزار 187 واقعات پیش آئے جس میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 230 واقعات جنوری میں پیش آئے، محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں آتش زدگی کے 230 ، فروری میں 214 ، مارچ میں 228 ، اپریل میں 165 ، مئی میں 203 ، جون میں 200 ، جولائی 143 ، اگست میں 149 ، ستمبر میں 119 ، اکتوبر میں 200 نومبر میں 175 جبکہ 17 دسمبر تک 161 واقعات پیش آئے، رواں سال سب سے زیادہ 179 آتشزدگی کے واقعات کی اطلاع صدر فائر اسٹیشن کو دی گئی ، اعداد و شمار کے مطابق آتشزدگی کی ملنے والی اطلاعات میں سینٹرل فائر اسٹیشن 176 ، صدر فائر اسٹیشن 179 ، ناظم آباد فائر اسٹیشن 140 ، لیاری فائر اسٹیشن 123 ، سائٹ فائر اسٹیشن 143 ، کورنگی فائر اسٹیشن 120 ، لانڈھی فائر اسٹیشن 61 ، گلستان مصطفی 150 ، اور نگی فائر اسٹیشن 71 ، شاہ فیصل فائر اسٹیشن 54 منظور کالونی فائر اسٹیشن 146 ، نارتھ کراچی فائر اسٹیشن 125 ، بلد یہ ٹاؤن فائر اسٹیشن 21 ، ایمر جنسی ریسکیو سیل ہاکس بے ایک، بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن 47، گلستان جوہر فائر اسٹیشن 117 ، سوک سینٹر فائز اسٹیشن 44، ملیر فائر اسٹیشن ،65، گلشن اقبال فائر اسٹیشن 129 ، گلشن معمار فائر اسٹیشن 23 ، سائٹ سپر ہائی وے ٹو فائر اسٹیشن 55، سائٹ ایسوسی ایشن 17 ، کائی کو رنگی 67 ، ناکائی 33، ایکسپورٹ پروسسنگ زون 69 جبکہ ایل اے ٹی آئی میں آگ لگنے کے 11 واقعات رونما ہوئے جبکہ چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے دسمبر تک شہر قائد میں رونما ہونے والے واقعات و حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 43 افراد زخمی ہوئے، چھت سے گرنے کے واقعات میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ٹرین کی زد میں آکر 45 افراد زندگی سے محروم ہو گئے جبکہ پانی میں ڈوب کر 74 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، شہر میں آگ سے جھلسنے کے واقعات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 119 افراد زخمی ہوئے موصولہ رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 131 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مین ہولز میں گرنے کے واقعات میں 8 افراد زندگی سے محروم ہو گئے جس میں 5 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال میں 14 افراد کھلے نالوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے جس میں 9 مرد اور 5 بچیاں شامل ہیں جبکہ موصولہ رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں خود کشی کے واقعات میں 100 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جس میں 64 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں جاری پریس ریلیز کے مطابق سر راہ طبعی طور پر وفات پانے والے 280 افراد کی میتوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا، رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 29 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں بھی ملیں اس کے ساتھ ساتھ شہر میں منشیات کے عادی افراد کی 363 لاشیں ملیں جو منشیات کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے جس میں 351 مرد اور 12 خواتین کی لاشیں شامل ہیں جنھیں چھیپا کے رضا کاروں نے شہر مختلف علاقوں سے اٹھایا جبکہ ملنے والی زیادہ تر لاشیں لاوارث تھیں جنھیں سرد خانے میں منتقل کر کے غسل و کفن کے بعد چھیپا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ترجمان چھیپا فاو¿نڈیشن کی جانب سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق شہر میں رواں سال 2024 میں یکم جنوری سے دسمبر تک مختلف واقعات و حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران اب تک 110 شہری جاں سحق اور شہریوں کے تشدد سے 21 ڈاکو ہلاک اور 65 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، شہر میں فائرنگ کے مجموعی واقعات میں 356 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 314 مرد ، 28 خواتین ، 9 – ئے جس میں 14 3 مرد ، 28 خواتین ، 9 بچے اور 5 بچیاں شامل ہیں، فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 16 16 افراد زخمی ہوئے جن میں 1406 مرد ، 109 خواتین اور 29 بچے و بچیاں شامل ہیں، ترجمان کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی واس سے ہونے والی ہلاکتیں بھی اسی اعداد و شمار میں شامل ہیں رواں سال مختلف واقعات میں 33 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد جس میں 9 لاشیں بوریوں میں بند تھیں ، ملنے والی لاشوں میں 22 مرد ، 7 خواتین ، 2 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں جبکہ ملنے والی 9 بوری بند لاشوں میں سے 7 لاشیں مردوں کی جبکہ ایک خاتون اور ایک بچی کی تھی ، ترجمان کے مطابق رواں سال شہر میں تیز دھار آلے (چھریوں) کے وار سے 55 افراد قتل ہوئے جس 27 میں 44 مرد اور 11 خواتین شامل تھیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*