‘آج کا دن پاکستان اور پوری قوم کیلئے فخر کا دن ہے’

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان اور پوری قوم کیلئے فخر کا دن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ آج کادن پاکستان اور پوری قوم کیلیے فخر کا دن ہے، جب پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی تاریخی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔

جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ ہماری پوری قوم، ریاست، حکومت، افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی ادارے ملکر پاکستان کی ترقی،خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک بدلتا پاکستان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*