پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہدآفریدی شدید کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے کمر کی شدید تکلیف کے باعث بائیو سکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے بائیو سکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔