گوجرانوالہ میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی

گوجرانوالہ میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ باغ والا میں پیش آیا جس کے بعد ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ متاثرہ بچی کی عمر 9 سال ہے جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی، ملزم اسے اپنے گھر لے گیا جب کہ ملزم کے گھر والے شادی میں شرکت کے لیے رشتے داروں کے گھر گئے ہوئے تھے، ملزم نے بچی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*