ڈیلس، ہانیہ ‘میٹ اینڈ گریٹ’ ادھورا چھوڑ کر فرار، فینز شدید برہم

میٹ اینڈ گریٹ میں شرکت کرنے والے فینز آگ بگولا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ ادھورا چھوڑنا فینز کو برہم کرگیا۔

‘میوزیکلی’ نامی ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم سے شوبز کی دنیا میں انٹری دینے والی ہانیہ عامر نے پاکستانی فلم ‘جانان’ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا جبکہ انکی دوسری فلم ‘نامعلوم افراد ٹو’ ثابت ہوئی جو ایک سپر ہٹ فلم تھی۔

ہانیہ عامر کے مشہور ڈراموں میں ‘تتلی’ ، ‘دلربا’ ، ‘عشقیہ’ ، ‘سنگِ ماہ’ اور ‘مجھے پیار ہوا تھا’ شامل ہیں البتہ ہانیہ عامر کے اب تک کے تمام ڈراموں میں سب سے زیادہ سپر ہٹ ‘کبھی میں کبھی تم’ ثابت ہوا جس کے بعد دوسرا نمبر ‘میرے ہمسفر’ کا ہے۔

ہانیہ عامر گزشتہ چند ماہ سے انٹرویوز پر انٹرویوز دیتی اور ‘میٹ اینڈ گریٹ’ منعقد کرتی دکھ رہی ہیں جس کی وجہ ان کی فین فالوئنگ میں زبردست اضافہ ہے اور اس حیران کن اضافے کی وجہ ان کا ‘کبھی میں کبھی تم’ ڈرامے میں ‘شرجینا’ کا کردار ادا کرنا ثابت ہوا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ امریکی ریاستوں میں میٹ اینڈ گریٹ کا سلسلہ شروع کیا جس میں ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ کی ‘رباب’ یعنی نعیمہ بٹ بھی شامل ہوئیں۔

گزشتہ روز ڈیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ اچانک روک دیا گیا اور ہانیہ عامر  فینز کو منتظر چھوڑ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ شروع ہونے کے صرف 35 منٹ کے بعد ہی ہانیہ عامر اپنے ہوٹل روم میں واپس چلی گئیں جبکہ میٹ اینڈ گریٹ کا آغاز بھی تاخیر کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ اسٹارز کا دیر سے مقام پر پہنچنا تھا۔

ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سے ملاقات کیلئے آنے والے فینز  بے انتہا حیران، مایوس اور برہم نظر آئے جن میں سے متعدد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹارز کے لیے منفی جملوں کا استعمال کیا۔

ایسے میں فہد مصطفیٰ نے ہانیہ عامر کے جانے کے بعد کچھ دیر فینز کو انٹرٹین کرنے کی کوشش بھی کی  لیکن پھر وہ بھی اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر چند صارفین ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ان پروفیشنلزم پر فینز سوال اٹھاتے بھی نظر آرہے ہیں جبکہ انکے فینز کا ماننا ہے کہ ضرور کوئی ایسی بات ہوئی ہوگی کہ ہانیہ وہاں سے چلی گئیں کیونکہ ہانیہ اپنے فینز سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور اس طرح انہیں چھوڑ کر نہیں جاسکتیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*