کراچی: گذری میں گھر میں گیس دھماکے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھر میں دھماکا گیس لیکیج سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امدا دکےلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیاگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔