تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں جہاں خشک میوہ جات کا استعمال کر کے ڈھیروں فوائد حاص کئے جاتے ہیں وہیں خشک آلو بخارے کا استعمال کر کے وزن کم کرنا ممکن ہے۔
یونیورسٹی آف لیورپول کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خشک آلو بخارے کا استعمال بھوک کو کنٹرول کرنے اور کیلوریز کی مجموعی مقدار کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
خشک میوہ جات ہمیشہ سے ہی ان کے صحت کے فوائد کی وسیع رینج کے لیے جانے جاتے ہیں، اگر بات کی جائے خشک آلو بخارے کی تو یہ ایک سپر فوڈ ہے جس میں غذائیت بھرپور ہے اور اسے متعدد طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے، آپ اپنے روزمرہ کے کھانے میں مٹھی بھر آلو بخارے شامل کر سکتے ہیں۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ سردی میں آلو بخارے کھا کر بھوک کم کی جا سکتی ہے ساتھ ہی یہ بصارت کو بہتر بنانے اور امراضِ قلب سے بچانے کے لئے بھی مفید ہے۔
آلو بخارے کے فوائد
ماہرین کے مطابق بے وقت کی بھوک کو کم کرنے کے لیے آپ خشک آلو بخاروں کو بطورِ اسنیکس کھا سکتے ہیں، یہ بھوک کہ احساس کو کم کرتا ہے اور یوں کم کھانے کی وجہ سے انسان کے جسم میں چربی کا اضافہ نہیں ہوتا۔ خشک آلو بخارا فینول کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو خلیوں میں آکسیجن کے نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں، اس میں وٹامن K، B-وٹامنز، غذائی معدنیات اور کئی دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف لیورپول کی طرف سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق آلو بخارے کی بھوک مٹانے اور وزن کم کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروفیسر جیسن سی جی ہالفورڈ کا کہنا تھا کہ “یہ مطالعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خشک میوہ جات آلو بخارا وزن کو کم کرنے کے لئے سرد موسم کے دوران خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے”۔
اس تحقیق میں تجربے کے لئے انسانوں کے دو گروپ شامل تھے جس میں پہلے مرحلے میں محققین نے پایا کہ جن لوگوں نے آلو بخارے کا استعمال کیا انہوں نے بعد کے کھانے میں کم کیلوریز استعمال کیں۔
دوسرا مرحلہ خاص طور پر وزن میں کمی پر مرکوز تھا، جس میں یہ معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے خشک آلو بخارے کا استعمال کیا ان کا وزن کم دنوں میں زیادہ کم ہوا۔