علیزے شاہ نئی میوزک ویڈیو میں نامناسب لباس پر تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس کو نامناسب اور بےہودہ قرار دے دیا 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا لی۔

حال ہی میں علیزے شاہ ایک نئی میوزک ویڈیو ’کنگ‘میں جلوہ گر ہوئی ہیں، جس میں وہ گلوکار یحییٰ اور اسید کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں تاہم ان کے نامناسب لباس نے انہیں ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا شکار بنا دیا ہے۔

ویڈیو میں علیزے شاہ کی پرفارمنس کو ان کے مداحوں نے جہاں بہت سراہا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کے لباس کو نا مناسب اور بےہودہ قرار دیا۔ 

King Music Video Featuring Alizeh Shah Out Now
King Music Video Featuring Alizeh Shah Out Now
King Music Video Featuring Alizeh Shah Out Now

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر علیزے نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جس پر انہیں مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ علیزے نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں ’عشق تماشا، عہدِ وفا‘ اور ’میرا دل میرا دشمن‘ شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*