عامر لیاقت سے طلاق کے بعد طوبیٰ انور کا اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف

پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طلاق کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

میزبان کی جانب سے جب اداکارہ سے ان کے مقاصد اور خواہشات کے بارے میں پوچھا گیا تو جواب میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں نمبر ون ہیروئن بننے پر توجہ نہیں دے رہیں بلکہ، وہ اچھے پروجیکٹس کے ساتھ دلوں پر راج کرنا چاہتی ہیں اور اپنے فن پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری بیوی کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں تاہم شوہر کی تیسری شادی کے بعد انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

طوبیٰ نے خلع کے بعد اپنی پہلی پوسٹ میں قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی تھی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جو لوگ پاک دامنوں، بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*