پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے تنقید کرنے والے ایک صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر صارف مرزا راجہ نے اداکاروں کے بارے میں لکھا کہ اداکار تو ویسے بھی بہت بے شرم ہوتے ہیں بہت زیادہ بے شرم ہوتے ہیں، نام کمانے کے لئے پتا نہیں کہاں کہاں منہ مارتے پھرتے ہیں۔
جواب میں ژالے سرحدی نے لکھا کہ مرزا راجہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے منہ تو کوئی بھی نہیں لگے گا۔
خیال رہے کہ اداکارہ ژالے نے پاکستان کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں ۔