سرگودھا میں لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر اوباش افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے سلیمان پورہ میں لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے لڑکی کے 3 رشتے داروں اور ایک راہ گیر کو زخمی کر دیا۔
زخمیوں میں جیو نیوز کے کیمرہ مین ظہیر خان اور اُن کے دو بھائی بھی شامل ہیں، ملزمان جیو نیوز کے کیمرہ مین ظہیر خان کی بھانجی کو ہراساں کرتے تھے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ فیملی نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس کے بعد 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔