جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ ریگولرا ور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سائنس گروپ میں ایک لاکھ 73ہزار 461 امیدواروں نے امتحانات میں شریک ہوئے، کامیابی کا تناسب 69.52 فیصد رہا

جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں 15ہزار 745 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، کامیابی کا تناسب 51.05فیصد رہا

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (SSC-Part I)جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 76ہزار 784طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 73ہزار 461طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 3ہزار 323 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 20ہزار 592رہی، چھ پرچوں میں 23ہزار 525، پانچ پرچوں میں 10ہزار 154، چار پرچوں میں 7ہزار 448، تین پرچوں میں 4ہزار 099، دو پرچوں میں 2ہزار 344 اور ایک پرچے میں ایک ہزار 327امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 69.52 فیصد رہا۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولراور پرائیویٹ میں میں 16ہزار 753امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 15 ہزار745 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1008 امیدوار غیر حاضر رہے۔ جنرل گروپ ریگولر میں سات پرچوں میں 5ہزار 961۔چھ پرچوں میں 2ہزار080۔ پانچ پرچوں میں 966۔ چار پرچوں میں 491۔ تین پرچوں میں 327۔ دو پرچوں میں 225 اور ایک پرچے میں 255امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب56.76 فیصد رہا۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5ہزار 672امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،5ہزار 242 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 430امیدوار غیر حاضر رہے۔ پرائیویٹ جنرل کے ساتوں پرچوں میں 2ہزار 077،چھ پرچوں میں ایک ہزار277،پانچ پرچوں میں 726، چار پرچوں میں 395،تین پرچوں میں 266، دو پرچوں میں 166 اور ایک پرچے میں 194امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب39.62فیصد رہا۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 51.05 فیصد رہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*