کراچی؛ برساتی نالوں میں آلودہ پانی کی نکاسی پر متعدد فیکٹریوں پر جرمانے

بلدیہ عظمی کراچی نے برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت فیکٹریوں اور ملوں کا گندا اور زہریلا پانی برساتی نالوں میں ڈالنے پر بڑی کارروائی کا آغاز کردیا،محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی ،متعدد ملوں اور فیکٹریوں کو نوٹس اور جرمانے عائد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن نے شہر کی سڑکوں پر کچرا اور گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ شہر کے برساتی نالوں میں کچرا اور گندا پانی بہانے والوں کیخلاف بھی بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کومون سون کی بارشوں سے قبل ہر سال کروڑوں روپے برساتی نالوں کی صفائی پر خرچ کرنے پڑتے ہیں تاہم دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث چند روز بعد نالے دوبارہ گندگی وغلاظت  سے اٹ جاتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پرمحکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کو شہر کے برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے والوں  کے خلاف کارروائی کا ٹاسک بھی دیدیا گیا ہے جس کے بعد محکمے کے میونسپل انسپکٹرز نے گذشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا کی متعدد ملوں اور فیکٹریوں کو نوٹس اور جرمانے عائد کردیے ہیں۔

مالکان برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے کے ساتھ ساتھ ملوں کا گندا پانی بھی برساتی نالوں میں بہانے میں مصروف ہیں جس کے باعث برساتی نالے ابتر حالت کا شکار ہوچکے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن خلیق الرحمن کی ہدایت پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور گذشتہ روز متعدد ملوں کو نوٹس اور ابتدائی طور پر پچاس، پچاس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*