ن لیگ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کردی

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، جسے ایوان میں ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے پیش کیا۔

عظمی کاردار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افرا تفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔

متن میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا جبکہ انتشاور پسند ٹولے نے گاڑی سے روند کو تین پولیس کے جوانوں اور دو پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ نے دوبار وفاق پر لشکر کشی کی اور چڑھائی کی جس میں میں سرکاری ملازمین اسلحہ سے لیس آئے جبکہ کےپی پولیس ٹیئر گیس شیل اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ 

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیداکرنے کی مذموم کوشش کی اور عوام کو ورغلا کر ادارے کے خلاف کھڑا کر کے وفاق پر حملے کے لیے اکسایا۔

قرارداد کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو تحریک انصاف نے ہوا میں اڑایا جبکہ ان شرپسندوں کی وجہ سے ملک کوروزانہ190 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ جی ڈی پی کو 140 بلین ارب کا خمیازہ بھگتا پڑا۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج احتجاج کی وجہ سے کریش ہوئی، بیلاروس کا وفد ہو یا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،  اس فتنہ انگیز پارٹی نے ہر موقع پر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی، ایف ڈی آئی کی راہ میں رخنے ڈالنے کی مذموم کوشش کی۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اب مزید اس شر انگیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف پر فوراً پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*