چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اپنے موقف پر قائم، آئی سی سی اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا

چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ کل تک ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل دوبارہ ہوگی، آج کے اجلاس میں فریقین کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں، کل تک کےلیے بورڈ میٹنگ کو ملتوی کیا گیا ہے، کل تفصیلی اجلاس میں تجاویز پر بات ہوگی۔

ہائبرڈ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے اپنے مؤقف میں کوئی لچک نہیں دکھائی، پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلا ڈائز اور اعلیٰ حکام سے اہم ترین مذاکرات کرتے ہوئے پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کر دیا۔

محسن نقوی نے جمعرات کو آئی سی سی سے دو ٹوک بات کی اور وکلاء سے مشاورت کر کے قانونی مشورے بھی لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر انکار کر رہا ہے تو حکومت کا خط دکھائے جس میں پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات موجود ہونی چاہئیں، خط کے بغیر کوئی اور جواز قبول نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی نے دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا مؤقف آئی سی سی حکام کو بتا دیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر واضح کر دیا ہے کہ ہمیں حکومت نے ہائیبرڈ ماڈل سے منع کر دیا ہے اس لیے بھارت کو پاکستان آنا پڑے گا، اگر آئی سی سی کو بات آگے بڑھانی ہے تو کرکٹ اور رکن ملکوں کے بہتر مفاد میں نئی تجویز لائیں، پاکستان سے میٹنگ میں ہائیبڑد ماڈل کی تجویز پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*