چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت کے بغیر بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پر بات کرنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے

بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سے ایونٹ کے انعقاد کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے حل کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کا اجلاس جمعے کے دن ہوگا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اجلاس میں تین نکات پر غور کیا جائے گا۔ ان نکات میں پہلا ہائبرڈ آپشن ہے جس کے مطابق ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے لیکن بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں کرائے جائیں گے۔

دوسرے آپشن کے مطابق پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا لیکن میزبانی کے حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہی رہیں گے۔ جبکہ تیسرا اور آخری آپشن پورا ایونٹ پاکستان میں بھارت کے بغیر منعقد کرانے کا ہے۔

تیسرا آپشن ایک ایسا نکتہ ہے جس پر ٹورنامنٹ پر معاشی طور پر پڑنے والے منفی اثرات کی وجہ سے بحث کا امکان کم ہے۔

جمعرات کے روز ای ایس پی این کرک انفو سے پی سی بی کے ایک آفیشل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ نے آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے متعلق اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوگی۔ جس کے بعد اس آپشن کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔

آفیشل کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے کل منعقد ہونے والی بورڈ میٹنگ سے قبل ایک معقول یا قابلِ قبول پروپوزل کا مانگا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*