ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جناب محمد اقبال میمن صاحب کی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں آمد

جناب ایڈیشنل چیف سیکرٹری صاحب نے منی کنٹرول روم / مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا جس میں ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ صاحب نے ہوم سیکرٹری صاحب کو کراچی میں نصب کیمروں کی لائیو فیڈ دکھاتے ہوئے ان میں موجود پاکستان کے جدید ترین "FR” اور "ANPR” فیچرز کا لائیو ڈیمو دکھایا۔

ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ صاحب نے بتایا کہ کراچی سیف سٹی کا منصوبہ مکمل ہونے بعد تمام تر 12000 کیمروں کی لائیو فیڈ اور ان کی جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ مانیٹرنگ سندھ سیف سیٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کے مین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہوگی اور یہ منصوبہ کراچی شہر میں جرائم کی روک تھام اور انویسٹیگیشز میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*