کنگ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ کا تبادلہ

کیا شاہ رخ خان کو  ’کم بیک کا بادشاہ‘ کہا جاسکتا ہے؟ کنگ خان کو  بخوبی اندازہ ہے کہ کیسے مرکز  نگاہ رہنا ہے ۔

اس بات کا اندازہ ان کی تازہ ترین ترین ٹوئٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ایس آر کے پلس‘ سے متعلق اعلان کیا تھا۔

شاہ رخ خان نے ایک ٹوئٹ میں اجے دیوگن سے پوچھا کہ ‘تو  پھر رُدرا، دی ایج آف ڈارکنیس’ سیزن 2 ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نہیں ایس آر کے پلس پر ہوگا، پکا؟’

جس پر اجے ریوگن نے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایس آر کے پلس کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا ‘معذرت شاہ رخ خان پہلے بتا دیتے رُدرا کو ایس آر کے پلس پر ہی ریلیز کرتا’۔

پھر انہوں نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ‘اب تھوڑا رک شاہ رخ’۔

اجے دیوگن نے یہ بات کیوں کی اور اس ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد کیا تھا جس میں شاہ رخ خان اور انوراگ کشیپ کو  ایس آر کے پلس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے؟

یوسٹ کی گئی ویڈیو میں اجے دیوگن کی فلم رُدرا کے حوالے سے بات کی جارہی ہے۔

یہاں یہ بتانا مشکل ہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان ٹوئٹ کے تبادلے کے پیچھے کیا حقیقت ہے البتہ ممکنہ طور پر یہ شاہ رخ خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم SRK Plus کی تہشیر معلوم ہوتی ہے۔

یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دوستی نہیں، اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلمیں کرچکی ہیں اور ان کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

ماضی میں اجے اپنی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے ناراضی ظاہر کرچکے ہیں۔

اجے دیوگن واحد فنکار نہیں ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان کے نئے سفر ردعمل دیا ہے۔

سلمان خان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ پر تاثرات میں کہا کہ ‘زندگی میں دو چیزوں کو نظر انداز نہ کرنا، شاہ رخ خان اور مذاق کی عادت، ایس آر کے پلس آئے نہ آئے مزہ بہت آیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*