کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 183 میں وائرس کی تشخیص

عالمی وبا نے مزید 7 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ 183 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، ایک روز میں 183 سے زائد کیسز اور 7 اموات سامنے آئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 326 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 28 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 183 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.64 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے 525 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 817 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 219 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 503 اور بلوچستان میں 35 ہزار 454 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 910 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 657 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 206 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*