میانوالی: اسپتال میں آگ لگ گئی

پنجاب کے ضلع میانوالی میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کے 21 بچوں سمیت 3 خواتین کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، دھواں کی وجہ سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

شانتی نگر قبرستان کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ، 4 بہن بھائی جاں بحق
اس سے قبل گلشن اقبال آگ شانتی نگر قبرستان کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگ نے کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا جس کی وجہ سے 5جھونپڑیاں جل گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ آگ لگنے سے 4بہن بھائی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو بہنیں اور دو بھائی شامل تھے جبکہ ایک بچی زیبا زخمی 4سال زخمی ہوئی ۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ صائمہ،8 سالہ طیبہ کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ 11 سالہ فرحان،9 سالہ کامران بھی آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی جھگی میں تھے۔

گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے بچوں کی آج تدفین کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*