ایلون مسک کیساتھ باقاعدگی سے باتیں کرنے والا یہ نوجوان کون ہے؟

ایک 23 سالہ بھارتی نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ معروف امریکی تاجر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ باقاعدگی سے باتیں کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں مقیم 23 سالہ پرانے پاتھول (جو پیشے سے سافٹ ویئر پروفیشنل ہے) نے2018 میں پہلی بار ایلون مسک کے ساتھ اس وقت بات چیت کی جب وہ سوشل میڈیا پر ناقدین سے مسک کا دفاع کر رہا تھا۔

مسک اپنے فالورز کے ٹوئٹس کا باقاعدگی سے جواب دینے کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم، پاتھول کا دعویٰ ہے کہ ٹیسلا کے بانی اور ان کے درمیان براہ راست میسجز کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت ہوتی ہے۔

23 سالہ نوجوان کا دعویٰ ہے کہ وہ اور ایلون مسک مختلف چیزوں جیسے تکینکی مسائل یا پھر سیاروں کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔

پاتھول مسک کا بہت بڑا مداح ہے اور انہیں اپنا رول ماڈل مانتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق2018 میں، مسک نے پاتھول کے ٹوئٹ کا جواب دیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان معاملات میں تیزی آئی اور اب ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو جوابات دیتے رہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاتھول نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ہماری میسجز پر بات چیت شروع ہوئی. میں انہیں کچھ دلچسپ تکنیکی چیزیں ٹوئٹ کرتا تھا اور پھر وہ اس کا جواب دیتے تھے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں میری ٹوئٹس دلچسپ لگتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*