اہلیانِ کراچی کو رامش عظیم کا پیغام:

اب وقت آگیا ہے کہ گھروں سے نکلیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں!

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ اور ایم این اے، این اے 249 کے کوآرڈینیٹر رامش عظیم نے کراچی کے عوام سے ایک اپیل کی ہے کہ وہ اس بار گھروں میں بیٹھنے کے بجائے میدان عمل میں آئیں۔

یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، یہ وقت گھر بیٹھنے کا نہیں، یہ وقت اپنے مستقبل کی جنگ لڑنے کا ہے۔ جب ہم نکلیں گے، تو عمران خان نکلے گا۔ جب ہم کھڑے ہوں گے، تو پاکستان کے حق کے لیے آواز بلند ہوگی۔ اس ملک کو بچانے، آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے، اور کرپشن و ناانصافی کے خاتمے کے لیے ہمیں یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

رامش عظیم نے زور دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اور عمران خان کا ہر سپاہی اب اس عزم کے ساتھ میدان میں اترے کہ تبدیلی کی جدوجہد میں وہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں اور عوام کی امنگوں کو کچلنے والوں کے خلاف یہ تحریک تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہوگی۔

اہلیانِ کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا ایک ایک قدم عمران خان کی قوت بنے گا۔ آپ کے اتحاد اور یکجہتی سے ہی اس قوم کا مقدر بدلے گا۔

ہمیں اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے جینا ہوگا۔ آئیں، ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں اور اس جدوجہد کو کامیابی تک پہنچائیں۔

جاری کردہ
عمران ٹائیگرز کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*