وزارت داخلہ کا پی ٹی آئی کے 24نومبرکے احتجاج سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے 24نومبرکے احتجاج سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے، شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، متعلقہ سیکیورٹی اداروں کومکمل تیاری کی ہدایات کر دی گئی۔
وزارت داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے تمام سرکاری اوراہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور وہاں بھاری نفری تعینات کرنے کاحکم دیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق احتجاج میں شرپسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اورداخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔
اسی طرح تحریک انصاف کے 24نومبرکے احتجاج شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈمنسوخ اورسم بلاک کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے.
وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ،افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفینسنگ بھی جاری ہے۔