بھارت 2009 میں بھی ٹیموں کوپاکستان آنے سے روکتارہا ہے
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی ارکان کی سپورٹ حاصل کرنے کیلئےلابنگ شروع کردی ہے ، بھارتی بورڈ نے مختلف بورڈزکوساتھ ملانے کیلئے مالی فوائدکی پیشکش کردی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی سی سی کا بورڈکرےگا، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ چیمپئنزٹرافی پاکستان سےباہرکراناچاہتاہے ۔
اس سے قبل بھی بھارت 2009میں بھی ٹیموں کوپاکستان آنےسےروکتارہاہے، سری لنکا بھارت کےروکنےکےباوجود پاکستان آیاتواس پرلاہورمیں حملہ کرادیاگیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ہائبرڈماڈل مکمل مستردکرچکاہے، اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ بورڈکےسربراہ سے بھی ملاقات کی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط میں پاکستان نہ آنے کی بے بنیاد وجوہات بیان کردی ہیں۔
خیال رہے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات تحریری طور پر مانگی گئی تھیں۔
پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کے بارے میں زبانی طور پر جواب دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی بورڈ نے خط میں آئی سی سی کو بے بنیاد وجوہات بیان کی ہیں۔ بھارتی بورڈ نے خط میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ بھارت میں کروانے کا شوشہ چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط میں پیسوں کا لالچ بھی دیا گیا ہے۔
دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کیلئے پر امید ہیں وہیں انہوں نے بھارت کے تحفظات دور کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خیریت سے کرائیں گے جس کے لیے آئی سی سی سے رابطے میں ہیں اور ہمیں جواب کا انتظار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اگر تحفظات ہیں تو انہیں دورکریں گے، آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد ہمیں منظور نہیں ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک بطور ہیڈ کوچ کام کریں گے۔
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ٹور سے آزاد کشمیر اور بلتستان کو نکال دیا گیا ہے۔
بھارتی بورڈ عہدیدار نے بتایا کہ یکم دسمبر کو آئی سی سی چیئرمین کا منصب سنبھالنے والے جے شاہ نے آئی سی سی سے کہہ دیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر اور بلتستان کو شامل کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹور کراچی، لاہور اور راولپنڈی تک محدود رکھنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا خبردار پاکستان! 16 نومبر کو پاکستان میں چیمپینز ٹرافی کا ٹور اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے۔ پی سی بی نے بتایا تھا کہ ٹرافی اسکردو، مری، ہُنزہ اور مظفرآباد بھی لے جائی جائے گی۔
استفسارکے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک پاکستان کو نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیوں کر رہا ہے۔