عدم اعتماد: 44 فیصد پاکستانیوں کا وزیراعظم کو پہلے ہی استعفے کا مشورہ

44 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائدافراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 33فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کاڈٹ کر سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔

سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کامیاب ہوگی البتہ 26 فیصد نے حکومت کے کامیاب ہونے کا کہا۔

48 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور 27 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے کی درخواست کی ۔

سروے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں کس کو وزیر اعظم بنایا جائے ؟ کے سوال پر 27فیصد پاکستانیوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا کہاجب کہ 17 فیصد نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی ۔

البتہ آئندہ عام انتخابات میں 18فیصد پاکستانیوں نے (ن) لیگ کے سربراہ نوازشریف کے وزیر اعظم بننے کی امید کی جب کہ 16 فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے دوبارہ اس عہدے پر آنے کا کہا ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*