کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آتشزدگی

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت کی گیارہویں منزل پر آگ لگ گئی، اسنارکل اور دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر سٹی اسٹیشن کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر دو فائرٹینڈر اور اسنارکل روانہ کی گئیں، آگ عمارت کے گیارہویں فلور پر لگی، عمارت میں کمپیوٹر کی دکانیں اور دفاتر واقع ہیں۔

آگ کے باعث عمارت میں موجود سامان جل گیا، تاہم کچھ دیر کی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*