سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار
24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی، پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے جس میں درجنوں کارکنان کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔
پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں میاں محمود الرشید کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اس دوران پولیس اہلکار اپنے اعلیٰ افسران کو بھیجنے کے لیے تصاویر بھی بناتے رہے۔
میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن کے مطابق انکے والد گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں پھر بھی پولیس روز چھاپے مار رہی ہے، گھر میں صرف والدہ ہیں اور میں کے پی کے میں موجود ہوں۔