سندھ کابینہ میں رد و بدل اور قلمدان میں تبدیلیاں

سندھ کابینہ میں رد وبدل اور قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر دوست علی راہموں کو وزیراعلیٰ کا مشیرمقرر کر دیا گیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ لائیواسٹاک کا قلمدان صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کو دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اے سلیم بلوچ اور لال چند اوکرانی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، شرجیل میمن سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت لے لی گئی ہے۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق مکیش چاؤلہ سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد علی ملکانی کو فشریز اور لائیو اسٹاک کا قلمدان دے دیا گیا۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق بابل بھیئو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل ہوگئے، انھیں وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض کر دیے گئے۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم بلوچ کو پبلک ہیلتھ، جبارخان کو محکمہ خوراک کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے جبکہ لال چند اوکرانی کو اقلیتی امور کا قلمدان دے دیا گیا۔ 

معاون خصوصی عثمان ہنگورو کو محکمہ پرائس کنٹرول اور معاون خصوصی قاسم شاہ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا قلمدان دے دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*