کے ڈی اے کلرک جاوید مائیکل نے سرکاری کالج کی زمین بھی  بیچ کھائی 

جاوید مائیکل نے یہ واردات 2016ء میں کرکے معاملہ خفیہ رکھا اب عمل درآمد کرنے سے معاملہ کھلا ہے

گورنمنٹ ڈگری کالج سلیم سینٹر سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی کی ایڈمنسٹریشن واردات پر مزاحمت کررہی ہے

کراچی (رپورٹ :اے آر ملک) کے ڈی اے کلرک جاوید مائیکل نے گورنمنٹ ڈگری کالج سلیم سینٹر سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی کے پلاٹ پر 120 گز کے پلاٹوں کی کمپیوٹر ٹرانسفر شروع کردی اس زمین پر تین پلاٹ عابد اقبال انصاری کے نام پر ٹرانسفر کئے گئے ہیں جن کے نمبرپلاٹ R-1،R-3،R-4 ہیں اس میں جاوید مائیکل کے دستخط واضح ہیں حسب روایت یہ واردات 2016ء میں کی گئی اور قبضے کا سارامعاملہ اب اس پر عمل درآمد کرانے پر معاملہ کھلا ہے

اس واردات میں اس کے ساتھ بدنام زمانہ لینڈ مافیا وسیم ٹائپسٹ شامل ہے کالج کی پارکنگ کے احاطے اور ایمونیٹی پلاٹ ST-40پر قبضہ کرنے میں وسیم ٹائپسٹ جبر و طاقت اور دھمکیوں سے کام لے رہا ہے جبکہ کالج کی ایڈمنسٹریشن اس ضمن میں اپنی سی مزاحمت کررہی ہے حیرت کی بات ہے کہ انتظامیہ کالج کو وزارت تعلیم و محکمہ تعلیم سے کوئی مدد نہیں مل رہی ایسی وارداتوں میں کلرک جاوید مائیکل کے شریک واردات سابق ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی اور ریکارڈ کیپر نارتھ کراچی فرقان لنگڑا و دیگر ایڈیشنل ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا کردار بھی آئندہ اشاعتوں میں بے نقاب کیا جائیگا اور عوام و ریاست کے ذمہ داران کو حقائق سے آگاہ کیا جائیگا اور پلاٹ ST-56اور پلاٹ ST-15-B،5-Dپر پلاٹنگ کے بارے سیاہ کارنامے اور کالے دھندوں کے بارے میں انکشافات شامل اشاعت ہونگے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*