نئی تجاویز وفاقی کابینہ اور متعلقہ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی
نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے موصول ہونے والی بولی مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا، بورڈ نے پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کیلیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی 10ارب روپے بولی مسترد کرنے کی سفارش کی۔
نجکاری کے عمل میں بورڈ ممبران شرکت کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلیے نئی تجاویز پیش کی گئیں جو وفاقی کابینہ اور متعلقہ کابینہ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری کے امور قواعد و ضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے طے ہوں گے، پی آئی اے و دیگر اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے، نجکاری کیلیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر اور بلاتاخیر آگے بڑھایا جائے، ہم حلف کے پابند ہیں، ملک و قوم کی بہتری کیلیے جو کچھ ہوا،ضرور کریں گے۔