کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے قریب بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب بنگلے پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے عملے نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی مختلف ممالک کی کرنسی اور ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کرائم کوآپریٹ سرکل کے عملے نے جمعرات کو صبح سویرے خفیہ اطلاع پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایک بنگلے پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران بنگلے سے فرضی کاروباری اداروں اور افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بُکس، 47 لاکھ روپے پاکستانی، 6 ہزار روپے سعودی ریال، 6180 تھائی بھات، 22950 درہم اور 450 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے۔

بنگلے سے پے آرڈرز کی فوٹو کاپیوں کا بڑا ذخیرہ، حوالہ ہندی کے لیجرز، 3 موبائل فون اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں۔

بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

حکام کے مطابق بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا دھندا چلانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، اس الزام کے تحت ایک ملزم آصف کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حوالہ ہنڈی کا خفیہ نیٹ ورک چلانے والے کئی افراد فرار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ریکارڈ میں غیر ملکی کرنسیوں کی یومیہ خرید و فروخت کے شواہد بھی ملے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*