سیکریٹری سطح کے اعلی حکام کی نظر سے اوجھل اور ہر موسم ہر دور میں جاری رہنے والا پیدا گیری کا دھندہ اب بھی جاری
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمولیشن SBCA سجاد چارلی کی ماہانہ آمدنی کروڑوں کو چھوتی ہے ، رقم بلڈر دوست علی کینیڈا منتقل کراتا ہے
کراچی (اے آر ملک)سیکریٹری سطح کے اعلی حکام کی نظر سے اوجھل اور ہر موسم ہر دور میں جاری رہنے والاڈیمولیشن اتھارٹیز کی پیدا گیری کا دھندہ اپنے سرغنہ ڈپٹی ڈائریکٹر SBCA سجاد کی قیادت میں جاری رہتا ہے، موصوف دہری شہریت کا حامل ہے سرکاری محکمے میں اعلی عہدے پر براجمان سجاد کینیڈا کی شہریت کا بھی حامل ہے موصوف ڈیمولیشن ٹیموں کو بھیجنے ،واپس بلانے ،شیڈول بنانے اور بدلنے کا اختیار رکھتا ہے اور ان اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ہیراپھیری سے مال بناتا ہے اس کے پاس 4ڈیمولیشن ٹیمیں ہیں جو ضرورت پڑنے پر سول نفری کے ذریعے 6ٹیمیں بھی بنالیتا ہے ڈی جی ایس بی سی اے، ،SBCA شکایت سیل اور ٹاﺅن اتھارٹیز کی درخواست و کلیم پر ڈیمولیشن ٹیموں کا شیڈول بنا کر بھیجتا ہے مثال کے طور پر گزشتہ پیر کو ناظم آباد کی ایک سائیٹ پر کام میں اس قدر سستی برتنے کی چال برتی گئی کہ کام مکمل نہ ہوسکا اور شیڈول کی اگلی 5 سائٹس سیف کرتے ہوئے معاملہ ری شیڈول میں ڈال دیا گیا کیونکہ یہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈیمولیشن شیڈول بدلنے کیلئے استعمال کرتا ہے اور کرتا رہتا ہے پیداگیری کا طریقہ یہ ہے کہ شیڈول کی فہرست صبح ہی صبح ٹاﺅنز کے پسندیدہ افراد ،پرائیویٹ بیٹر اور پٹہ سسٹم چلانے والے ساتھیوں کو لیک کرتا ہے جو اس کی سودے بازی کراتے ہیں، موصوف کے بارے میں ذرائع کے مطابق ایک روز کے 3سے5لاکھ روپے ڈیمولیشن ٹیمیں بھیجنے اور وپس بلانے کے لیتا ہے جبکہ مہنگے علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال اور ضلع شرقی کے علاقوں میں بڑی سائٹس پر خود جاتا ہے اور ڈیمولیشن کو کاسمیٹک بنانے ،ری شیڈول میں ڈالنے کے 10 سے 20 لاکھ روپے وصول کرتا ہے اس کی ماہانہ لوٹ مار کروڑوں روپے کو چھوتی ہے اس کی ناجائز کمائی اس کا دوست علی جو کہ گارڈن کا رہائشی ہے اپنی سائٹوں میں سرمایہ کاری کرتاہے اور اس کی دولت کو مختلف ذرائع سے کینیڈا بھجواتا ہے اس معاملے کی تفصیلات ادارہ ”روزنامہ قومی اخبار “ جلد بے نقاب کرے گا ۔