آئی جی سندھ نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ بنانے کا کہہ دیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ بنانے کا کہہ دیا۔

حب ریور روڈ اور موچکو میں قائم چوکیوں کے دورے کے دوران ایس ایس پی کیماڑی نے آئی جی سندھ کو بریفنگ دی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے موچکو چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کا بھی معائنہ کیا۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبے بھر میں 10 چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیک پوسٹ بنائیں جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کا سراغ رساں کتوں کا یونٹ کے نائن بھی یہاں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کا عملہ بھی فرائض انجام دے رہا ہے۔

ایس ایس پی نے بریفنگ میں مزید کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*