کاروانِ سندھ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی پر سندھ پولیس کا فسطائی کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی کے وفادار عہدیداران و کارکنان کی بے جا گرفتاریوں پر عمران ٹائیگرز کراچی کی شدید مذمت

عمران خان کے وفادار کھلاڑی، پی ٹی آئی سندھ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، لیبر ونگ سندھ کے صدر رانا اعظم، سنیئر رہنما شیر اعظم ڈومکی، سید احمد سہیل، خرم سعید اور دیگر عہدیداران و کارکنان کو صوابی جرگے میں شرکت کے لیے روانہ ہوتے وقت سندھ پولیس نے گرفتار اور لاک اپ کیا۔ جس کے بعد ان پر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ ان کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ پارٹی کے جلسے میں شرکت کے جذبے سے لبریز تھے۔

عمران ٹائیگرز کراچی ان بہادر اور وفادار کارکنان کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا اور اپنے عزم و حوصلے کو بلند رکھا۔ ہم ان کارکنان کے بلند حوصلے کی تائید کرتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو اتحاد، یگانگت اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کھڑے ہونے کا عزم دلاتے ہیں۔

عمران خان پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی رہنما ہیں، اور ان کی قیادت میں ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی طرف سے حالیہ فسطائیت اور بے جا اقدامات، جن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری شامل ہے، نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ ہم اس فسطائیت کا سختی سے رد کرتے ہیں اور سندھ حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے جبر سے ہمارے عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔

کاروان سندھ صوابی جرگے میں شرکت کے عزم پر قائم ہے اور یہ تمام کارکنان انشاء اللہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جاری کردہ:
عمران ٹائیگرز کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*