لاہور کے بعد ملتان بھی شدید اسموگ کی لپیٹ میں

ملتان دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان میں مجموعی طور پر فضائی آلودگی 1635 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

شہر میں بوسن روڈ پر اے کیو آئی لیول 2330 پرٹیکیولیٹ میٹرز، صدر بازار کے علاقے میں 1615 پرٹیکیولیٹ میٹرز، چونگی نمبر 9 کے علاقے میں 1635 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید اسموگ کے باعث ایم 3 موٹروے رجانہ انٹر چینج سے بند کر دی گئی ہے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ ایم 4 موٹر وے شور کوٹ سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید اسموگ کے باعث حدِ نگاہ صفر ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*