عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں، بزدار سے وزرا سمیت 30 اراکین اسمبلی کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا سمیت 30 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں صوبائی وزرا محمد اخلاق، راشد حفیظ، ملک محمد انور، شوکت لالیکا، سبطین خان، ڈاکٹر اختر ملک اور حافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی۔ 

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں ثناء اللہ خان مستی خیل، فیض الحسن، صاحبزادہ محبوب سلطان، مہر غلام محمد لالی شامل  تھے۔

اس کے علاوہ  اراکین پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، محمد غیاث الدین، سلیم بی بی بھروانہ، تیمور لالی، رانا شہباز احمد، عمر فاروق، میاں فدا حسین وٹو، ساجد محمود، جاوید کوثر اور دیگر نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ 

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ہم خیال گروپ، ترین گروپ، علیم گروپ اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی بھی شامل تھے۔ 

صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے، یہ کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ بچانے کیلئے مارچ کررہے ہیں، عالمی صورت حال ملک میں سیاسی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی،  عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے،  منڈی لگانے والے خریدار باضمیر لوگوں کو کبھی نہیں خرید سکتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*