
بفر زاون نارتھ کراچی میں پلاٹ نمبر R/574 سیکٹر 15A/3 کی بہنوئی طارق کے نام پر دو نمبر فائل تیار ،تعمیرات شروع
بہنوئی سید طارق علی محکمہ تعلیم میں معمولی ملازم ہے اور کروڑوں کی جائیدادیں ،حیرت ناک تماشہ مگر محکمے خاموش تماشائی

کراچی (رپورٹ اے آر ملک) KDA سینئرکلرک جاوید مائیکل نے بہنوئی طارق کے نام پر پلاٹ کی دونمبر فائل بناکر ہتھیا لیا پلاٹ برسوں سے خالی تھا مالکان واردات سے لاعلم ،خبر ملی بھی تو عدالتی گورکھ دھندے میں الجھ کر رہ جائینگے تجربہ کار عدالتی گورکھ دھندے سے نمٹنے کا تجربہ رکھتا ہے تفصیلات کے مطابق کلرک جاوید مائیکل نے نارتھ کراچی میں پلاٹ نمبرR/574سیکٹر15A/3کے پلاٹ کی دو نمبر فائل بناکر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردیں پورشنز بنا کر کروڑوں میں بیچنے کی تیاریاں اس نے اپنے بہنوئی کے سید طارق علی کے نام پر پلاٹ کی دونمبرفائل بنائی ہے جو کہ محکمہ تعلیم میں معمولی ملازم ہے اور کروڑوں کی جائیداد خریدنے کا متحمل ہو نہیں سکتا جاوید مائیکل نے ماضی میں بھی ایسی متعدد وارداتیں کی ہیں مگر سرکاری تفتیش کار حیرت انگیز طور پر مال کی چمک لیکر خاموش ہیں یہ اس کا وطیرہ ہے جس کی نشاندہی روزنامہ ”قومی اخبار“عرصہ دراز سے کررہا ہے موصوف نے اپنی بہنوں ،بہنوئیوں اور ان کے بچوں کے نام پر کروڑوں کی پراپرٹیز کی ہیر پھیر کی ہے ان کے نام پر بنائی گئی جائیدادوں کی تفصیلات جلد بے نقاب کی جائینگی ماضی میں ناجائز پراپرٹیز کے معاملے پر اس کی سابقہ بیوی سے جھگڑا رہا ہے اور معاملات عدالتوں میں رہے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن و دیگر ادارے خود KDAافسران اس ضمن میں خاموش ہیں عدالتی مقدمات اور محکموں کے ہوتے ہوئے یہ کلرک آسانی سے دو نمبر فائلیں بنا کر کروڑوں کی جائیدادوں پر قبضے کرتا رہا ہے شاید معاملات اب اربوں تک پہنچ چکے ہیں