کراچی(اسٹاف رپورٹر)
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر امیر حسین قادری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ فاطمہ سمیع بنت محمد سمیع الزمان رول نمبر 761155 نے ٹوٹل 1100 میں سے 949نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن،
IDA RIEU ہائیر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالب علم منیب الرحمن ولد محمد شریف میمن رول نمبر 749711 نے 933نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن
جبکہ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت غلام حسین رول نمبر 761154 نے 917نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں خولہ وسیم بنت محمد وسیم سلطان رول نمبر 190001 نے ٹوٹل 1100میں سے 897 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن،
زینب سہیل بنت سید سہیل انور رول نمبر 187502 نے 887 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن
جبکہ طالب علم عبداللہ ولد عمران رول نمبر 126225اور طالبہ عائشہ جنید موتی بنت محمد جنید رول نمبر126830 نے 817نمبرز اے گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 172امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10ہزار 551 امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3ہزار 92 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 29.31فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 7 امیدوار اے ون گریڈ، 167 اے گریڈ، 575 بی گریڈ، 1188 سی گریڈ، 1051 ڈی گریڈ، 102 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 2امیدوار پاس قرار پائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 87 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 2ہزار 911 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1ہزار 123امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 38.58 فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 4امیدوا ر اے ون گریڈ، 41 اے گریڈ، 223 بی گریڈ، 430 سی گریڈ، 372 ڈی گریڈ، 31امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ 22 امیدوار پاس ہوئے۔ناظم امتحانات نے کامرس پرائیویٹ کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں 2ہزار 223 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 116 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 973 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.98فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 32امیدوار اے گریڈ، 146 بی گریڈ، 411 سی گریڈ، 353 ڈی گریڈاور 22 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 9امیدوارپاس قرار پائے۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے بتایا کہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 10امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی
جبکہ 9امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے صرف 2 امیدوار بی گریڈ کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 22.22فیصد رہا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk
پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوا ر اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔