امریکی صدر کے انتخاب کے لیے انڈیانا، کینٹکی، ورجینیا، ورمونٹ، جنوبی کیرولائنا اور جارجیا میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کئی دیگر ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
انڈیانا ، کینٹکی اور ویسٹ ورجینا سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جیتے، ورمونٹ سے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کامیاب ہوئیں۔ ٹرمپ 23 اور کملا ہیرس 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
ساؤتھ کیرولینا، جارجیا اور فلوریڈا میں ٹرمپ آگےجبکہ نیوہیمپشائر، ورجینیا اور نارتھ کیرولینا میں کملا آگے ہیں۔
43 ریاستوں کے441 میں سے ہیرس کے 222 اور ٹرمپ کے 219 الیکٹورل ووٹ ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ 7 سوئنگ ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ جیت کا فیصلہ کریں گے۔ سوئنگ ریاستوں میں ،ایری زونا،جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔
جارجیا اور نیو کیرولائنا میں پولنگ پاکستانی وقت کےمطابق صبح 6 سے7 بجے کے درمیان پولنگ ختم ہوگی۔ مشی گن، پنسلوینیا، وسکونسن میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان ختم ہوگی۔ سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی 50 میں سے 43 ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کی پوزیشن پہلےہی واضح ہے۔
امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈی سی میں 538 الیکٹورل کالجز ہیں۔ صدارتی امیدوار کے لیے 270 الیکٹورل کالجزجیتنا لازمی ہوگا۔ کیلیفورنیا 54 الیکٹورل کالجز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سات کروڑ نواسی لاکھ افراد 5 نومبر کے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے۔ ووٹرز ایوان نمائندگان کے چار سو پینتیس ارکان کو منتخب کریں گے۔
ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں۔ امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا۔ اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں۔ 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہوگا۔