ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی کونسی عادت بے حد پسند؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے اس پہلو کے بارے میں بات کی ہے جو اُنہیں بہت پسند آیا ہے۔

ماہرہ خان نے لندن میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے شاہ رخ خان کی شخصیت میں سب سے زیادہ خوبصورت چیز یہ لگی کہ وہ جس سے بات کر رہے ہوتے ہیں اسے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے آمنے سامنے بات کی جائے یا انہیں فون پر میسج کیا جائے تو وہ سامنے والے کی طرف خصوصی طور پر متوجہ ہوتے اور اس کی بات کا جواب دیتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان کے اس رویے سے کسی بھی انسان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جو 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*