پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ٹیکسلا پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں، ضمانت ملنے پر پی ٹی آئی رہنما کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا، اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم سواتی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*