اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان

نئی مانیٹری پالیسی کے اجرا کے بعد شرح سود 15 فیصد کی سطح پر آگئی

کراچی:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود میں مزید ڈھائی فیصد کمی کردی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد کی سطح پر آگئی۔

مانیٹری پالیسی کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو250 بی پی ایس کم کرکے 15 فیصد کردیا، پچھلے ایم پی ایس اجلاس کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی۔

زری پالیسی کمیٹی نے کہا ہے کہ سخت زری پالیسی موقف مہنگائی میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے میں بدستور کردار ادا کررہا ہے، غذائی مہنگائی میں تیزی سے کمی، تیل کی سازگار عالمی قیمتوں اور گیس ٹیرف اور پی ڈی ایل ریٹس میں متوقع ردّوبدل کی عدم موجودگی نے ارزانی کی رفتار بڑھا دی۔

کمیٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ زری پالیسی موقف مہنگائی کو 5-7 فیصد ہدف کی حدود میں رکھتے ہوئے پائیدار بنیادوں پرقیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مناسب ہے، زری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*