نیو یارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی نمایاں پرفارمنس

نیو یارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی جانب سے نمایاں پر فارمنس دیکھنے کو ملی۔ 

امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ میراتھون منعقد ہوئی جس میں 36 پاکستانی رنرز نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھائی۔ 

نیویارک میراتھون میں 12 پاکستانی رنرز  اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے دانش الٰہی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو یارک میں تیز ترین پاکستانی رہے، روفی شہزادہ پاکستانی رنرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاکستانی امریکن بابر غیاث 3 گھنٹے 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ 

اس کے علاوہ عمار ممتاز، پریم کمار، رحمان اظہر، یاور صدیق، شارق صمد، فصیح الصالح، سلمان خان اور سلمان چوہدری نے فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔ 

میراتھون میں شریک نارویجین پاکستانی خولہ احمد 3 گھنٹے 43 منٹ اور 2 سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں جب کہ ماہین شیخ پاکستانی خواتین کی فہرست میں دوسرے اور کوکب سرور تیسرے نمبر پر رہیں۔ 

نیدرلینڈز کے ابدی نگئی نے نیویارک میراتھون کی فاتح رہیں اور ڈچ رنر نے فاصلہ 2 گھنٹے 7 منٹ اور 39 سیکنڈز میں پورا کیا۔

نیو یارک میراتھون کی خواتین کیٹیگری میں کینیا کی شیلا چیپکوری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*