
پی پی رہنما اسد حنیف،ڈی سی طحہٰ سلیم، ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی ذاتی دوستیاں اور مفاد نبھاتے رہے
ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد کے پلاٹوں پر دھندا شروع، اسد حنیف کے ریسٹورنٹس کے بارے میں حقائق جلد سامنے ہونگے
کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے ضلع وسطی کو ماڈل بنانے کے عز م کو شکست، ضلع وسطی میں غیر قانونی اور ناجائز تعمیرات پر کام دوبارہ شروع، بیوروکریسی اپنی اجاڑو، بساو¿، توڑو بناو¿ پالیسی پر عمل پیرا، ڈاکٹر عاصم کا گروپ دہرے کردار پر عمل پیرا ہے،پیپلزپارٹی سے ملنے والے اسد حنیف کی وفاداری مشکوک۔ذرائع کے مطابق اسد حنیف، ڈی سی طحہٰ سلیم اور ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی کے ذاتی دوستوں کوچھوٹ ملی رہی اور ان کی ناجائز تعمیرات کو پوچھا تک نہیں گیا، یوں یہ گروہ ڈیمولیشن پلان کی ناکامی کا سبب بنا، ان کی ذاتی پسند وناپسند نے ڈاکٹر عاصم کے عزم پر وار کیا۔ ماضی میں بھی ڈاکٹر عاصم کی کوششوں کو ایسی ناکامیوں کا سامنا رہا ہے، حال ہی میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں پلاٹ نمبر3D/9/39، پلاٹ نمبر3D/23/1، پلاٹ نمبر5C/11/9، پلاٹ نمبر 2D/9/4، پلاٹ نمبر2E/7/9، پلاٹ نمبر2A/2/7، پلاٹ نمبر1G/3/9،پلاٹ نمبر2B-4 اور پلاٹ نمبر1J/19/6و دیگر پر توڑ پھوڑ کے بعد دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما اسد حنیف کے ریسٹورنٹس کا ایک سلسلہ ہے جو خود مختلف سوالات کا مستحق ہے ، اس ضمن میں تحقیقاتی کام جاری ہے اور جلد آئندہ اشاعتوں میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔