پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کمی کے بعد 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں  کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*