اسموگ کے باعث لاہور میں تعلیمی اداروں کو 3روز چھٹی، اوقات کار میں تبدیلی پر غور

لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے

لاہور:اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں تعلیمی اداروں کو 3 روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔

آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔

شملہ پہاڑی 170، ٹاؤن ہال 209، پنجاب یونیورسٹی 199، یو ایس قونصلیٹ 322، یو ایم ٹی 277 اور جیل روڈ پر 246 ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ ملک میں پہلے نمبر پر آگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*